• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

محققین نے بیٹری کی زندگی سے متعلق ایک نیا ماڈل تیار کرلیاتازترین

August 25, 2024

شین یانگ (شِنہوا) چینی محققین نے لیتھیم آئن بیٹریوں کی زندگی کی پیش گوئی کرنے کے لیے ایک نئی قسم کا ڈیپ لرننگ ماڈل تیار کیا ہے۔

جریدے آئی ای ٹرانزیکشنز آن ٹرانسپورٹیشن الیکٹریفیکیشن میں  شائع شدہ ایک حالیہ مضمون کے مطابق ڈیپ لرننگ ماڈل میں بڑی مقدار میں چارجنگ ٹیسٹ ڈیٹا پر انحصار مؤثر طریقے سے ختم کرکے اس کی جگہ حقیقی وقت میں بیٹری کی زندگی کی پیش گوئی کرنے کے لئے ایک نیاتصور دیا گیا ہے۔

مضمون میں اس جانب نشاندہی کی گئی ہے ایل آئی بیز کی درست زندگی کی پیشگوئی برقی آلات کے عام اور مؤثر کارکردگی کے لئے بے حد ضروری ہے۔ تاہم  اس طرح کے تخمینے کو ایل آئی بیز کی نان لائنرصلاحیت میں کمی اور غیر یقینی آپریٹنگ ماحول  میں بڑے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

چینی اکیڈمی برائے سائنسز کے دالیان انسٹی ٹیوٹ آف کیمیکل فزکس (ڈی آئی سی پی) اور شی آن جیاؤتونگ یونیورسٹی کے محققین نے بیٹری کی موجودہ زندگی کے سائیکل اور باقی ماندہ کارآمد زندگی کی پیش گوئی کے لئے چارج سائیکل ڈیٹا کی ایک چھوٹی مقدار کو استعمال کرتے ہوئے ایک ڈیپ لرننگ ماڈل تجویز کیا ہے۔

تجربے سے حاصل شدہ نتائج کے مطابق لرننگ ماڈل صرف 15 چارج سائیکل ڈیٹا کو استعمال کرتے ہوئے بیٹری کی موجودہ زندگی اور باقی عمر کی درست پیش گوئی کرسکتا ہے۔

اسٹیٹ کی لیبارٹری آف کیٹالیسس، ڈی آئی سی پی کے ڈائریکٹر چھن ژونگ وائی نے بتایا کہ مجوزہ ماڈل ذہین بیٹری انتظام کو ایک حل فراہم کرسکتا ہے۔