• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

مغربی سوڈان میں پیرا ملٹری فورسز کے حملے میں 23 افراد ہلاکتازترین

July 15, 2024

خرطوم(شِنہوا)سوڈان کی ریاست شمالی خوردوفن میں پیرا ملٹری ریپڈ فورسز(آر ایس ایف ) کی فائرنگ سے کم ازکم 23 افراد ہلاک ہو گئے۔

ایک غیر سرکاری قانونی ادارے مشاد آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے ایک بیان میں بتایا کہ شمالی خوردوفن ریاست کے الراہاد علاقے کے متعدد دیہاتوں میں آرایس ایف نے قتل عام کیا جس میں 23 شہری ہلاک اور کئی زخمی ہوئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب الراہاد شہر سے آنیوالی گاڑیاں جو ام روابا شہرکے ام سمیما گاوں کے ہفتے وار بازار جا ر ہی تھیں جنہیں روک کر ان میں سوار مسافروں کوگولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔

ایک غیر سرکاری گروپ ، سوڈان ڈاکٹرز نیٹ ورک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آر ایس ایف نے شمالی خوردوفن ریاست کے گاوں فن گو گا کے شہریوں کا نیا قتل عام کیا ہے۔غیرمسلح مسافر جو خریداری کیلئے جا رہے تھے ان پر فائرنگ کی  جس سے 23 افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے اور متعدد زخمی ہو ئے۔

نیٹ ورک اس کی مذمت کرتے ہوئے اسے  غیر مسلح شہریوں کے خلاف ایک گھناؤنا جرم قرار دیا ہے۔

آر ایس ایف نے اس واقعے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔