• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

مغربی ممالک پرانے ورلڈ آرڈرکو برقرا ررکھنے کے لیے کوشاں ہیں:روسی صدرتازترین

September 08, 2022

ولادی وستوک، روس(شِنہوا)روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا ہے کہ  مغربی ممالک بین الاقوامی تعلقات کے نظام میں ہونے والی ناقابل واپسی تبدیلیوں کے باوجود پرانے ورلڈ آرڈرکو برقرار رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

بدھ کو ساتویں مشرقی اقتصادی فورم( ای ای ایف) کے مکمل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےپوٹن  نے کہا کہ مغربی ممالک ماضی کے عالمی نظام کو برقرار رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں، جو صرف ان کے لیے فائدہ مند ہے، تاکہ ہر کسی کو ان بدنام زمانہ قوانین کے مطابق زندگی گزارنے پر مجبور کیا جائے جو انہوں نے ایجاد کررکھے ہیں۔

روسی صدر نے کہا کہ یہ مغربی ممالک خود بھی اپنی سہولت کے مطابق باقاعدگی سے ان قوانین کی خلاف ورزی  یا ان میں تبدیلی کرتے ہیں اور فی الحال یہ ممالک تنگ نظری سے سیاسی اور اقتصادی فیصلے کر رہے ہیں۔

صدر پوٹن نے کہا کہ یہ تمام فیصلے ان ممالک اور ان کے لوگوں کے مفادات کے خلاف ہیں، جن میں ویسے بھی، ان مغربی ممالک کے لوگ شامل ہیں۔اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ بہت سے ممالک مغربی حکم کے آگے جھکنے کو تیار نہیں انہوں نے کہا کہ  مغربی اشرافیہ اور ان کے عوام  کے درمیان  فاصلہ وسیع ہو رہا ہے۔

اس کے ساتھ روسی صدر کا کہنا تھا کہ  بین الاقوامی تعلقات کا موجودہ نظام بنیادی اور ناگزیر تبدیلیوں سے گزر رہا ہے، جہاں خاص طور پر ایشیا پیسیفک خطے کے ممالک کےامید افزا کردار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

روسی صدر نے کہا کہ یہ ممالک معاشی اور تکنیکی ترقی کے مراکز بن چکے ہیں۔