• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

مغربی ممالک اپنی نوآبادیاتی تاریخ کو دیکھ کرماضی کی غلطیاں درست کریں: چینتازترین

October 03, 2022

جنیوا(شِنہوا) چین نے  امریکہ، برطانیہ اور دیگر مغربی ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی نوآبادیاتی تاریخ پر غور کرتے ہوئے ماضی کی غلطیوں کو درست کریں۔

جنیوا میں اقوام متحدہ میں چینی مشن کے نائب سربراہ لی سونگ نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے جاری 51ویں اجلاس میں ایک پینل ڈسکشن میں کہا کہ استعماریت ان مغربی ممالک کا "تاریخی گناہ" ہے، عالمی انسانی حقوق کے فروغ اور تحفظ کی تاریخ کا ایک سب سے تاریک لمحہ اور ایسا  داغ ہے جسے انسانی تہذیب کی تاریخ میں دھونا ممکن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ بنی نوع انسان 21ویں صدی میں داخل ہو چکا ہے، لیکن استعمار کی میراث اب بھی وسیع پیمانے پر موجود ہے جس کے دور رس اثرات ہیں۔اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ بین الاقوامی تعلقات کی موجودہ صورتحال میں، کسی بھی ملک کو دوسرے ممالک کو ڈرانا، دھمکانا یا ہدایات نہیں دینا چاہیئے،چینی سفیرنے انسانی حقوق کی ترقی کے اس راستے کا مکمل احترام کرنے پر زور دیا جو سابق نوآبادیاتی ممالک کی طرف سے آزادانہ طور پر منتخب کیا گیا تھا۔