مغربی کنارے میں تصادم کے دوران 2 فلسطینی ، ایک اسرائیلی فوجی افسر ہلاکتازترین
September 14, 2022
بیت المقدس / رم اللہ(شِنہوا)اسرائیلی فوجی چوکی پر فائرنگ کے تبادلے میں 2 فلسطینی اور ایک اسرائیلی فوجی افسر مارا گیا۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بدھ کے روز ایک بیان میں کہا کہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جینن کے نزدیک چوکی پر تعینات فوجیوں نے 2 فلسطینیوں کو ہتھیار اٹھائے چوکی کے نزدیک آتے ہوئے دیکھا۔
بیان میں مزید بتایاگیا ہے کہ جب فوجیوں نے انہیں گرفتار کرنے کی کوشش کی تو فلسطینیوں نے فائرنگ شروع کر دی جس کے باعث ایک اہلکار مارا گیا جس پر انہیں بھی گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔
دریں اثناء فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ نامعلوم شناخت کے حامل 2 فلسطینی مرد اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں مارے گئے ہیں۔
جنین میں مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے ان 2 افراد کی لاشیں اپنے قبضے میں لے لیں ہیں اور ان میں سے ایک فلسطینی سیکورٹی ادارے کا رکن تھا۔