• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 28th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

مغربی کنارے میں جھڑپیں ، 3 فلسطینی جاں بحقتازترین

December 08, 2022

جنین(شِنہوا) مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 3 فلسطینی جنگجو جاں بحق ہو گئے ہیں۔

جمعرات کی صبح ایک سرکاری بیان میں فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ  اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے 3 فلسطینی جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا ہے۔

بیان میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں ۔ لیکن مقامی اور سیکورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج نے شہر کے مرکزی چوک پر دھاوا بولتے ہوئے ایک فلسطینی گاڑی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 3 فلسطینی جنگجو طارق الدمیج ، صدیقی زکارنہ اور عطاء شلبی مارے گئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ اس واقعے کے بعد درجنوں فلسطینی جنگجوؤں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا ، مزید بتایا کہ ایک فلسطینی جنگجو شدید زخمی ہوا ہے۔

دریں اثناء اسرائیلی فوج کے ترجمان نے ایک پریس بیان میں کہا کہ اسرائیلی فوج کی ایک خصوصی فورس نے ایک فوجی کارروائی کی ہے جس کا مقصد اسرائیلی سیکورٹی فورسز کو اسرائیل کے خلاف حملوں میں ملوث ہونے کے الزام میں مطلوب فلسطینیوں کو گرفتار کرنا تھا۔