رم اللہ(شِنہوا)مغربی کنارے کے شہر نابلس میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ تصادم میں کم از کم 37 فلسطینی زخمی ہو گئے ہیں۔
فلسطینی انجمن ہلال احمر نے ایک بیان میں کہا کہ زخمیوں میں سے 3 کو براہ راست گولیاں ماری گئی ہیں جبکہ 9 افراد ربڑ کی گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے ہیں جبکہ دیگر افراد اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے فائر کی گئی آنسو گیس کے باعث دم گھٹنے سے متاثر ہوئے ہیں۔
فلسطینی عینی شاہدین نے بتایا کہ آبادکاری مخالف مظاہرین اور اسرائیلی فوجیوں کے مابین نابلس کے جنوبی اور مشرقی دیہات بیتا اور بیت دجن اور قلقیلیہ کے مشرقی گاؤں کفرقدوم میں شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ مظاہرین نے ٹائر جلائے اور دیہات کے اطراف میں تعینات اسرائیلی فوجیوں پر پتھراؤ کیا۔
کفرقدوم گاؤں میں عوامی مزاحمت کے کوآرڈینیٹر مراد اشتیوی نے شِنہوا کو بتایا کہ اپنےگاؤں کیخلاف اٹھائے جانیوالے اقدامات پر احتجاج کرنیوالے فلسطینی مظاہرین پر حملہ کرنے کیلئے اسرائیلی فوجیوں نے ربڑ کی گولیوں ، آنسو گیس اور صوتی بموں کا استعمال کیا۔
اسرائیلی حکام نے ابھی تک ان واقعات پر کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔