• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے فلسطینی شہری جاں بحقتازترین

September 05, 2022

رم اللہ(شِنہوا)مغربی کنارے کے شمالی شہر جینن کے قریب ایک قصبے میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ تصادم میں ایک فلسطینی شہری جاں بحق ہو گیا ہے۔

فلسطین کی وزارت صحت نے پیر کے روز ایک بیان میں کہا کہ 19 سالہ طاہر زکارنہ جھڑپوں کے دوران اسرائیلی فوجیوں کی گولی لگنے سے شدید زخمی ہوا اور بعد ازاں ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

فلسطینی عینی شاہدین نے بتایا کہ جھڑپیں اس وقت شروع ہوئی جب اسرائیل کیخلاف حملوں میں ملوث ہونے کے الزام میں اسرائیلی سیکورٹی فورسز کو مطلوب فلسطینیوں کی گرفتاری کیلئے اسرائیلی فوجی دستوں نے متعدد گھروں پر دھاوا بول دیا۔

انہوں نے بتایا کہ قصبے میں فلسطینی مسلح افراد اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جب کہ اسرائیلی جاسوس ڈرون علاقے پر منڈلاتے رہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فوجیوں نے قصبے کی تلاشی لی اور پورے مغربی کنارے سے 17 فلسطینی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔