• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 28th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے ایک فلسطینی جاں بحق،25 سے زائد زخمیتازترین

December 23, 2022

رم اللہ(شِنہوا)مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ تصادم کے دوران ایک فلسطینی جاں بحق اور 25 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

فلسطین کی وزارت صحت نے ایک بیان میں بتایا کہ شہر کے مشرقی حصے میں جھڑپوں کے دوران اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے چھاتی اور پیٹ میں گولیاں لگنے کے باعث شہر کے ہسپتال میں لایا جانیوالا  23 سالہ احمد دراغمہ دم توڑ گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں 25 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں اور ان میں سے بیشتر کو فوری طبی امداد کیلئے شہر کے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ زیادہ تر افراد براہ راست گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے ہیں۔

شہر میں موجود فلسطینی عینی شاہدین نے بتایا کہ متعدد اسرائیلی آبادکاروں کی قبر یوسف پر عبادت کیلئے آمد کو یقینی بنانے کیلئے اسرائیلی فوج نے بکتر بند گاڑیوں اور بلڈوزروں کی مدد سے نابلس کے مشرقی محلے پر دھاوا بولا ۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ درجنوں فلسطینیوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں، مزید کہا کہ فوجیوں نے انہیں منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس اور ربڑ کی گولیاں چلائیں۔