• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے 1 فلسطینی جاں بحق، 8 زخمیتازترین

August 11, 2023

رم اللہ(شِنہوا) مغربی کنارے کے شمالی علاقےمیں فلسطینی پناہ گزینوں کے تلکرم کیمپ میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ  جھڑپوں کے دوران ایک فلسطینی  جاں بحق اور آٹھ زخمی ہو گئے۔

فلسطینی وزارت صحت نے جمعہ کوایک پریس بیان میں کہا کہ 24 سالہ محمود جراد جھڑپوں کے دوران اسرائیلی فوجیوں کی گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔

بیان میں  کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں کی براہ راست فائرنگ  سے آٹھ دیگر فلسطینی زخمی ہوئےجنہیں تلکرم کے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے رات گئے پناہ گزینوں کے کیمپ پر دھاوا بول دیا  جس کا مقصد اسرائیل کے خلاف حملوں میں ملوث ہونے کے الزام میں اسرائیلی سکیورٹی فورسز کو مطلوب فلسطینیوں کو گرفتارکرنا تھا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے پناہ گزین کیمپ میں درجنوں گھروں پر دھاوا بولا اور اس دوران فلسطینی مظاہرین اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔

اسرائیل ریڈیو نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فوج نے معمول کی حفاظتی سرگرمی کے تحت تلکرم پناہ گزین کیمپ پر چھاپہ مارا اور آپریشن کے دوران مسلح فلسطینیوں  نے فورس پر فائرنگ کی جس پر فوجیوں نے ان پر جوابی فائرنگ کی۔