رم اللہ(شِنہوا)مغربی کنارے کے شمال میں واقع جنین پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران 2 فلسطینی جنگجو جاں بحق ہو گئے ہیں۔
جنین شہر کے طبی اہلکاروں نے جمعرات کے روز بتایا کہ جنین پناہ گزین کیمپ کے محلے الحدف میں پیش آیا۔
عینی شاہدین اور مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کے ایک مسلح دستے نے بکتربند گاڑیوں کی مدد سے پناہ گزین کیمپ پر دھاوا بولا اور ایک مکان کو ٹینک شکن میزائلوں سے نشانہ بنایا۔ فوجیوں اور فلسطینی جنگجوؤں کے مابین شدید جھڑپیں شروع ہو گئیں۔
ذرائع کے مطابق مرنیوالوں میں سے ایک جہاد اسلامی فلسطین کا رکن ہے اور دوسرے کا تعلق الاقصیٰ شہداء بریگیڈ سے ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی مسلح افواج کے اراکین 4 مطلوب فلسطینیوں کو گرفتار کرنے کے بعد پناہ گزین کیمپ سے باہر نکل گئے۔