• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپوں میں مزید 2 فلسطینی جاں بحقتازترین

September 20, 2023

رم اللہ(شِنہوا)مغربی کنارے کے جنین پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپوں میں زخمی ہونے والا ایک فلسطینی بدھ کو دم توڑ گیا جبکہ اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے کے جیریکو میں چھاپے کے دوران ایک اور فلسطینی کو قتل کر دیا۔

 فلسطینی وزارت صحت کے مطابق ان دو اموات سے مغربی کنارے کے پناہ گزین کیمپوں میں تازہ اسرائیلی چھاپوں کے دوران جاں بحق ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 5 ہو گئی ہے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق منگل کی رات شمالی مغربی کنارے میں واقع عسکریت پسندوں کے گڑھ جنین پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی حملے میں کم سے کم 3فلسطینی جاں بحق اور 30 زخمی ہو گئے جبکہ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے اسرائیلیوں کے خلاف حملوں میں ملوث ہونے کے شبہ میں دو فلسطینیوں کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کی۔

فلسطینی وزارت صحت نے شِنہواکو ایک بیان میں کہا کہ بدھ کی صبح اسرائیلی فورسز نے جنوب مغربی شہر جیریکو میں عقبات جابر پناہ گزین کیمپ پر چھاپہ مارا جس میں ایک 19 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا۔

فلسطینی سیکورٹی ذرائع اورمقامی عینی شاہدین نے شِنہواکوبتایا کہ مقامی لوگوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جنہوں نے مطلوب افراد کو گرفتار کرنے کے لیے کیمپ پر دھاوا بول دیا۔

 ذرائع نے مزید کہا کہ جھڑپوں کے دوران اسرائیلی فورسز نے مظاہرین پر براہ راست گولیاں چلائیں اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جس کےنتیجے میں نوجوان کے سر میں گولی لگی جسے بعد ازاں ہسپتال منتقل کیا گیا۔