• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 28th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپوں میں فلسطینی شہری جاں بحقتازترین

December 05, 2022

رم اللہ(شِنہوا)مغربی کنارے کے شہر بیت لحم کے جنوب میں واقع دھیشیہ پناہ گزین کیمپ میں جھڑپوں کے دوران اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے ایک فلسطینی جاں بحق ہو گیا ہے۔

فلسطین کی وزارت صحت نے پیر کے روز ایک مختصر بیان میں کہا کہ 22 سالہ عمر ماننا کو اسرائیلی فوجیوں نے پناہ گزین کیمپ میں جھڑپوں کے دوران سینے میں گولی ماری جس سے وہ دم توڑ گیا۔

مقامی ذرائع اور عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینی کارکنوں کو گرفتار کرنے کیلئے ایک کیمپ پر دھاوا بولنے کے بعد درجنوں فلسطینیوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔

اسرائیلی حکام نے اس واقعے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

فلسطینی سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی سیکورٹی فورسز نے پیر کے روز مغربی کنارے کے متعدد علاقوں میں گھروں پر دھاوا بول کر 14 فلسطینی کارکنوں کو گرفتار کرلیا ہے۔