رم اللہ(شِنہوا)شمالی مغربی کنارے کے شہر تباس میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپوں میں ایک فلسطینی نوجوان جاں بحق ہو گیا۔
فلسطینی وزارت صحت نے مزید تفصیلات بتائے بغیر ایک مختصر بیان میں کہا کہ 36 سالہ عبدالرحیم غنم ایک اسرائیلی فوجی کی گولی لگنے سے جاں بحق ہوا۔
فلسطینی سیکیورٹی ذرائع اور مقامی عینی شاہدین نے شِنہوا کو بتایا کہ اسرائیلی مسلح افواج نے شمالی طوباس کے قصبے عقبہ پر دھاوا بول دیا اور ایک گھر کو گھیرے میں لے لیا اور اندر موجود ایک نوجوان سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کیا۔
ا س موقع پر درجنوں مقامی لوگوں نے پتھراؤ کیا اور اس کے بعد اسرائیلی فوجیوں سے جھڑپیں ہوئیں جنہوں نے جواب میں پتھراؤ کرنے والوں پر براہ راست گولیاں برسا ئیں۔
مقامی عسکریت پسندوں کا اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ شدید فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جبکہ مقامی رہائشیوں نے گولیوں کی آوازیں سنیں۔
اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی فورسز نے عقبہ قصبے میں احمد ابو آرا کے گھر کو گھیرے میں لے لیا جو حال ہی میں ایک اسرائیلی خاتون کو گولی مار کر زخمی کرنے میں ملوث تھا۔