• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپوں میں 2 فلسطینی جاں بحقتازترین

August 15, 2023

رم اللہ(شِنہوا)مغربی کنارے کے شہر جیریکو کے قریب عقبات جبار پناہ گزین کیمپ میں منگل کو اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران ایک کم سن نوجوان سمیت دو فلسطینی جاں بحق ہو گئے ۔

فلسطینی وزارت صحت نے کہا  ہےکہ 16 سالہ قوصائی الوالجی اور 25 سالہ محمد نجوم پناہ گزین کیمپ میں جھڑپوں کے دوران اسرائیلی فوجیوں کی گولی لگنے سے  جاں  بحق ہوئے۔

فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جھڑپوں کے دوران دو دیگر فلسطینی زخمی ہوئے جنہیں مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی سکیورٹی فورسز کو اسرائیل کے خلاف  فائرنگ حملوں میں ملوث ہونے کے الزام میں مطلوب ایک فلسطینی محمد ابو العسل کو نصف شب کے بعد گرفتار کیا گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق درجنوں فلسطینیوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں  جنہوں نے پتھراؤ کرنے والے فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے فائرنگ کی۔

اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ اس کی فورسز نے فائربم حملے کے جواب میں فائرنگ کی اور وہ اس علاقے میں داخل ہوئیں جہاں دومطلوب مشتبہ افراد کو پکڑنے کے لیے جھڑپیں ہوئیں۔

 اسرائیل ریڈیو نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فوج کے ہاتھوں دونوں فلسطینی اس وقت مارے گئے جب اسرائیلی  دستے مطلوب فلسطینیوں کو گرفتار کرنے کے لیے پناہ گزین کیمپ میں داخل ہوئے۔