• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں فلسطینی جاں بحق: وزارت صحتتازترین

May 15, 2023

رم اللہ(شِنہوا)شمالی مغربی کنارے کے شہر نابلس کے قریب فلسطینی پناہ گزین کیمپ میں جھڑپوں کے دوران  اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں ایک فلسطینی جاں بحق ہو گیا۔

فلسطینی وزارت صحت نے پیر کو ایک پریس بیان میں کہا کہ 22 سالہ صالح صبرا عسکری پناہ گزین کیمپ میں جھڑپوں کے دوران اسرائیلی فوجیوں کی جانب سےسینے میں گولی لگنے سے جاں بحق ہوا۔

بیان میں کہا گیا کہ واقعے میں ایک اور فلسطینی معمولی زخمی ہوا اور اسے فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال لے جایا گیا۔

دریں اثنا، فلسطینی عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوج  نے بکتر بند گاڑیوں کی مدد سے پناہ گزینوں کے کیمپ اور نابلس شہر کے کچھ حصوں پر دھاوا بول دیا اور فلسطینیوں پر گولیاں برسائیں جنہوں نے جواب میں پتھراؤ اور جنگجوؤں نےفائرنگ کی۔

اس علاقے پر اسرائیلی چھاپے کا مقصد 49 سالہ عبد الفتاح خروشہ کے گھر کو مسمار کرنے کی راہ ہموار کرنا تھا جس نے فروری میں شہر کے جنوب میں حملہ کر کے دو اسرائیلی ہلاک  کر دیئے تھے۔

اسرائیلی فوج نے اس چھاپے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔