• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 26th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 7 فلسطینی جاں بحقتازترین

May 21, 2024

رم اللہ(شِنہوا) شمال مغربی کنارے کے فلسطینی شہر جنین میں منگل کی صبح اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 7افراد جاں بحق اور 9زخمی ہو گئے۔  فلسطینی سیکورٹی ذرائع نے شِنہوا کوبتایا کہ اسرائیلی فورسز نے جنین اوراس کے کیمپ پر دھاوا بول دیا، جس کے نتیجے میں کیمپ کے آس پاس کے علاقوں میں جھڑپیں شروع ہوگئیں۔ فلسطین کی سرکاری خبرایجنسی وفا کے مطابق، جاں بحق ہونے والوں میں جنین ہسپتال کے سرجیکل اسپیشلسٹ اسيد جبارين،ٹیچرعلام جرادات اورایک طالب علم شامل ہیں جو گھر واپس جارہے تھے۔

 وفا کے مطابق  اکتوبر 2023 میں فلسطین اسرائیل لڑائی شروع ہونے کے بعد سے، مغربی کنارے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 513 ہو گئی ہے۔