• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں ایک فلسطینی جاں بحقتازترین

September 30, 2023

رم اللہ(شِنہوا)اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے شہر البریح میں ایک فلسطینی شخص کوقتل کر دیا۔

فلسطینی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا کہ محمد جبریل رامانہ نامی فلسطینی اسرائیلی فوج کی گولیوں سے شدید زخمی ہونے کی وجہ سے چل بسا جبکہ واقعے میں ایک اور شخص معمولی زخمی ہوا۔

فلسطینی سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے شہر البریح میں پساگوٹ بستی کے داخلی دروازے پر دو نوجوانوں پر براہ راست گولیاں برسائیں۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان اویچھائی ایڈری نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے ان فلسطینیوں پر گولیاں برسائیں جنہوں نے پساگوٹ بستی سے ملحقہ ایک فوجی چوکی کی طرف آتشگیر موادپرمشتمل بوتلیں پھینکیں۔

 ایڈری نے مزید کہا کہ جائے وقوعہ پر معمول کی سرگرمیاں انجام دینے والے فوجیوں نے دو حملہ آوروں پر براہ راست فائرنگ کی تاہم حملے میں اسرائیلی فوجیوں کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔