• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 6 فلسطینی جاں بحقتازترین

December 08, 2023

رم اللہ (شِنہوا) مغربی کنارے کے شہر توباس میں جمعہ کو اسرائیلی فوج کے ہاتھوں کم از کم چھ فلسطینی جاں بحق ہو گئے۔

فلسطینی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے جنوبی تباس میں الفارع پناہ گزین کیمپ پر دھاوا بول دیا جس کے دوران کم از کم چھ  فلسطینی جاں بحق جب کہ متعدد دیگر زخمی ہوئے، جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔

مقامی عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کیمپ میں فلسطینیوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان پرتشدد جھڑپیں ہوئیں، اس دوران شدید فائرنگ اور دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔