• Columbus, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

مغربی انٹیلی جنس ایجنسیاں یوکرینی افراد کو روسی جوہری پاورپلانٹس کے خلاف تخریب کاری کی تربیت دے رہی ہیں:روستازترین

January 26, 2024

ماسکو(شِنہوا)روس کی خارجہ انٹیلی جنس کے سربراہ نے کہا ہے کہ مغربی انٹیلی جنس ایجنسیاں یوکرین کے تخریب کاروں کو روسی جوہری پاورپلانٹس کے خلاف اشتعال انگیز کارروائیوں کے لیے تربیت دے رہی ہیں۔

فارن انٹیلی جنس سروس کے ڈائریکٹر سرگئی ناریشکن نےآر آئی اے نووستی نیوز ایجنسی کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ مثال دے سکتے کہ مغربی انٹیلی جنس سروسز، بنیادی طور پر برطانوی ایم آئی  6 ،یوکرین کے تخریب کاراور جاسوس گروہوں کو تربیت دے رہی ہیں جن کے منصوبوں میں روس میں جوہری پاور پلانٹس پر اشتعال انگیزی کرنا شامل ہے۔

مبینہ طور پر روس نے گزشتہ سال یوکرین کے اس طرح کے تخریب کار اور جاسوس گروپوں کی کارروائیوں کوناکام بنادیا تھا۔