سراجیوو(شِنہوا) اقوام متحدہ کے سابق انڈرسیکرٹری جنرل ایرک سولہیم نے کہا ہے کہ مغرب عالمی تعاون کے لیے چین کے یکساں مفاد پرمبنی نقطہ نظر سے بہت کچھ سیکھ سکتا ہے۔ دنیا میں امن اور ترقی کو فروغ دینے میں چین کے کردارکو سراہتے ہوئےسولہیم نے کہا کہ گلوبل ساؤتھ کے ممالک امن ساز کے طور پردنیا کی قیادت کر سکتے ہیں جیسا کہ چین نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان کردار ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ مغربی سیکورٹی کے دنیا میں ہرجگہ کسی بھی تنازعہ میں ضروری ملوث ہونےکا آئیڈیا نوآبادیاتی سوچ کی آخری سانس ہے۔ مغربی ممالک کو اپنے حقیقی سلامتی کے مسائل پر توجہ دینے کے لیے چین سے سیکھنا چاہیے کیوں کہ چین کے دور درازکے علاقوں میں فوجی سلامتی کے کوئی مفادات نہیں ہیں۔ غزہ کے بحران کو "ایک ہاری ہوئی جنگ" قرار دیتے ہوئے، سولہیم نے کہا کہ فلسطینی علاقوں پر اسرائیل کے 57 سال کے قبضے کو نظر انداز کرتے ہوئے یوکرین کی خودمختاری کا دفاع کرنے کا مغربی موقف اخلاقیات کے معیارپر پورا نہیں اترتا اور اسی لیے اس موقف کوگلوبل ساؤتھ میں کوئی پذیرائی حاصل نہیں ہے۔