• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

مفید باہمی تعاون کے لئے سوئٹزرلینڈ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات میں پیشرفت کریں گے:چینی وزیراعظمتازترین

January 16, 2024

برن، سوئٹرزلینڈ (شِنہوا) چین کے وزیراعظم لی چھیانگ نے کہا کہ چین سوئٹزرلینڈ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات میں مسلسل پیشرفت کا خواہشمند ہے تاکہ باہمی مفید تعاون سے مزید عملی نتانئج حاصل کئے جاسکیں۔

لی نے یہ بات سوئس کنفیڈریشن کی صدر ویولا ایم ہرڈ کے ساتھ بات چیت میں کہی جبکہ سوئس وفاقی محکمہ اقتصادی امور، تعلیم و تحقیق کے سربراہ، وفاقی کونسلر گائی پارمیلن بھی اس موقع پر موجود تھے۔

چینی وزیراعظم لی نے کہا کہ 74 برس قبل سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے دوطرفہ تعلقات میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے اور  کئی "اولین " بنیادیں قائم کی گئیں ہیں۔

انہوں نے یاد دلایا کہ 2016 میں چینی صدر شی جن پھنگ اور اس وقت کی سوئس قیادت نے مشترکہ طور پر چین ۔ سوئٹزرلینڈ جدید سٹریٹجک شراکت داری قائم کرنے کا اعلان کیا تھا جس نے دوطرفہ تعلقات کی ترقی میں اہم رہنمائی فراہم کی ہے۔

چینی وزیراعظم نے کہا کہ چین سوئٹزرلینڈ کے ساتھ ملکر کام کرنے کو تیار ہے تاکہ دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے شدہ اہم اتفاق رائے پر عملدرآمد ، سیاسی باہمی اعتماد کی بنیاد کو مزید مستحکم اور مساوات، اختراع و باہمی فائدے پر مبنی تعاون کے جذبے کو مزید فروغ دیا جاسکے۔

سوئٹرز لینڈ، برن کے لوہان اسٹیٹ میں چینی وزیراعظم لی چھیانگ سوئس کنفیڈریشن کی صدر ویولا ایم ہرڈ کے ساتھ گارڈ آف آنر کا معائنہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

اس موقع پر ایم ہرڈ  اور پارمیلن نے کہا کہ سوئٹزرلینڈ عوامی جمہوریہ چین کو تسلیم کرنے والے اولین ممالک میں سے ایک ہے اس کے علاوہ سوئٹزرلینڈ۔ چین تعلقات کی ایک طویل تاریخ اور اس کے بھرپور نتائج رہے۔ کوویڈ 19 وبائی مرض کے باوجود دونوں ممالک کا باہمی کاروباری اور سرمایہ کاری پر مبنی تعاون مسلسل مضبوط ہوا۔

انہوں نے کہا کہ سوئٹزرلینڈ چین کے ساتھ معیاری دوطرفہ مذاکرات میں پیشرفت، معیشت، تجارت، تعلیم، مالیات، سائنس اور ٹیکنالوجی جیسے شعبوں میں تعاون وسیع کرنے کے ساتھ ساتھ عوامی اور ثقافتی تبادلےبڑھانے، ماحولیاتی تبدیلی، عوامی صحت اور سائبر سیکیورٹی سمیت عالمی چیلنجز سے مشترکہ طور پر نمٹنے اور ڈریگن سال میں سوئٹزرلینڈ- چین جدید اسٹریٹجک شراکت داری میں زیادہ سے زیادہ پیشرفت کو تیار ہے۔

دونوں فریقین نے بات چیت کے دوران  اعلان کیا کہ چین اور سوئٹزرلینڈ نے  دوطرفہ آزاد تجارتی معاہدہ بہتر بنانے کےبارے میں مشترکہ فزیبلٹی رپورٹ مکمل کرلی ہے اور باضابطہ ایف ٹی اے اپ گریڈ مذاکرات کے جلد آغاز میں تعاون پر اتفاق کیا ہے۔