• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 25th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

مئی ریکارڈ کے لحاظ سے 12 واں گرم ترین مہینہ تھا،سی 3ایستازترین

June 06, 2024

برسلز(شِنہوا)ابتک کے ریکارڈ کے لحاظ سے رواں برس کا ماہ مئی  عالمی سطح پر  گرم ترین  مہینہ تھا۔

یورپی یونین کے موسمیاتی نگرانی کے نیٹ ورک کے  مطابق  یہ ریکارڈ بلند عالمی اوسط درجہ حرارت کا مسلسل12 واں مہینہ بھی تھا۔

یورپی یونین کی کوپر نیکس کلائمیٹ چینج سروس( سی 3ایس)کے اعداد و شمارکے مطابق مئی 2024میں عالمی سطح پر ہوا کا اوسط درجہ حرارت 1991-2020 کے اوسط سے 0.65 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔سی 3ایس  کے ڈائریکٹر کارلو بوونٹیمپو نے ایک بیان میں کہا کہ یہ چونکا دینے والی بات ہے لیکن حیران کن نہیں کہ ہم مسلسل 12 ماہ جاری رہنے والے گرم ترین مہینوں کی انتہا پرپہنچ گئے۔

 انہوں نے بتایا  کہ اگرچہ ریکارڈ توڑ گرم مہینوں کا یہ سلسلہ آخرکار ختم ہو جائے گا، لیکن موسمیاتی تبدیلی کا مجموعی رجحان جاری ہے، جس میں تبدیلی کے کوئی آثار نظر نہیں آتے۔