• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

مدافعتی نظام کی پروٹین آنتوں کے کینسر پر قابو پانےکے لیے استعمال کی جاسکتی ہے:آسٹریلوی تحقیقتازترین

January 27, 2024

کینبرا(شِنہوا) آسٹریلوی محققین نے مدافعتی نظام میں پائے جانے والی ایک ایسی پروٹین کی نشاندہی کی ہے جسے آنتوں کے کینسر پر قابو پانےکے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ہفتے کے روز شائع ہونے والی ایک تحقیق میں، آسٹریلین نیشنل یونیورسٹی (اے این یو) کی ٹیم کی قیادت میں محققین نے بتایا کہ ڈی این اے کی مرمت میں مددگار  کے یو70 نامی پروٹین کو کس طرح سے ابتدائی مرحلے کے آنتوں کے کینسر سے لڑنے کے لیے دوائیوں کے ذریعے فعال کیا جا سکتا ہے۔

تحقیق میں شامل اے این یو کالج آف ہیلتھ اینڈ میڈیسن کے ابھیمانو پانڈے نے کہا کہ ایک بار فعال ہونے کے بعد، کے یو70  خلیوں میں خراب ڈی این اے کی علامات کا پتہ لگاسکتا ہے۔ میڈیا کو جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ خراب ڈی این اے خطرے کی علامت ہے جو صحت مند خلیوں کو کینسر کے خلیوں میں تبدیل کر سکتا ہے۔