ماسکو(شِنہوا) روس کے دارالحکومت ماسکو کے کروکس سٹی ہال میں ہونے والے دہشت گردی کے حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 60 سے تجاوز کرگئی ہے۔
روس کی تحقیقاتی کمیٹی (آئی سی آر) نے ہفتہ کوبتایا کہ ابتدائی طور پراس بات کی تصدیق ہوگئی ہے کہ دہشت گرد حملے کے نتیجے میں 60 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے۔بدقسمتی سے،متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ آئی سی آر نے کہا کہ اس کے تفتیش کار،جرائم کے پیشہ ور ماہرین اور ماہرین وزارت داخلہ اور فیڈرل سیکورٹی سروس کے آپریشنل یونٹس کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔