بیجنگ(شِنہوا) سائنسدانوں کی ایک بین الاقوامی ٹیم نے ایک ایسا فریم ورک تیار کیا ہے جس سے متعدد بیماریوں کی مختلف علامات کو دور کرنے میں روایتی چینی ادویات (ٹی سی ایم ) کےموثرہونے کااندازہ لگایا جاسکتا ہے۔
سائنس ایڈوانسز جریدے میں ہفتہ کے روز شائع ہونے والی اس تحقیق کے نئے نتائج کے حوالے سے بتایا گیا ہے جو انسانی پروٹین نیٹ ورکس اور ٹی سی ایم میں استعمال ہونے والی عام جڑی بوٹیوں کے درمیان تعلق کو واضح کرتے ہیں۔
ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کے ڈیٹا کے ساتھ یہ مصدقہ فریم ورک ٹی سی ایم جڑی بوٹیوں کی علاج کی افادیت کا جائزہ لینے کے لیے ایک اولین سائنسی بنیاد فراہم کرتا ہے۔ تحقیق کے مطابق، قدرتی اور روایتی ادویات کو سمجھنا دنیا طب میں تبدیلی لانے والی ادویات کی دریافتوں کا باعث بن سکتا ہے۔