اقوام متحدہ (شِنہوا) مالی کے لیے اقوام متحدہ کے اعلیٰ نمائندے الغاسم وان نے کہا ہے کہ مالی میں سیاسی تبدیلی اور امن عمل میں پیش رفت ہوئی ہے تا ہم وہ ملک میں سلامتی کی صورت حال کے بارے میں فکر مند ہیں۔
انہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بریفنگ دیتےہوئے کہا کہ جولائی کے آغاز میں مالی اور مغربی افریقی ریاستوں کی اقتصادی برادری کے درمیان عبوری نظام الاوقات پر طے پانے والے معاہدے کے بعد انتخابات کی تیاری میں قابل ذکر پیش رفت ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جون میں انتخابی قانون کی منظوری کے بعد ایک منفرد انتخابی انتظامی اتھارٹی کے قیام کے لیےاقدامات کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی اورانتخابی اصلاحات کے نظام الاوقات کی نگرانی کا طریقہ کار اب تکنیکی اور سیاسی دونوں سطح پر کام کر رہا ہے ،اس میں مالی اور دیگر متعلقہ کثیر الجہتی شراکت دار شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس کی سیاسی قائمہ کمیٹی اب تک چار مر تبہ اجلاس کر چکی ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نمائندہ خصوصی اور مالی میں اقوام متحدہ کے امن مشن ایم آئی این یو ایس ایم اے کے سربراہ، وین نے کہا ہے کہا اگرچہ یہ پیش رفت قابل ستائش ہے، لیکن انتخابی عمل کے کامیاب نفاذ کا انحصار بہت سےعوامل پر ہوگا۔
اس میں ضروری مالیاتی اور لاجسٹک وسائل کی دستیابی اور سلامتی کی صورت حال کی پیش رفت شامل ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جامعیت کا استحکا م بھی اہمیت کا حامل رہے گا۔