اقوام متحدہ (شِنہوا) چینی سفیر نے مالی میں سیاسی عمل کو آگے بڑھانے کی کوششوں پر زور دیا ہے۔
اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مشن کے چارج ڈی افیئرز دائی بنگ نے کہا کہ مالی کے حکام ،علاقائی تنظیموں اور عالمی برادری کی مشترکہ کوششوں سے مالی میں سیاسی منتقلی، امن عمل اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پیشرفت ہوئی ہے ۔
دائی نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ اب یہ ضروری ہے کہ موجودہ رفتار کو مستحکم کیا جائے اور پائیدارامن و ترقی کے حتمی مقصد کی حوصلہ افزائی کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی عمل کے مختلف راستوں پر متعدد اقدامات کی ضرورت ہے۔
سفیر نے کہا کہ مالی حکام نے منتقلی کے لیے ایک روڈ میپ تیار کیا ہے، انتخابی ادارہ قائم ہوچکا ہے، آئینی کام شروع کردیا گیا ہے اور سیاسی مشاورت ہوئی ہے جو واضح پیشرفت ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین پرامید ہے کہ مالی کی جماعتیں اس پر کام کریں گی اور تبدیلی کے لیے سازگار ماحول بارے سیاسی اصلاحات کو آگے بڑھائیں گی۔
انسداد دہشت گردی بارے دائی نے کہا کہ استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے اس جنگ کو تیز کرنے کی ضرورت ہے۔