بماکو(شِنہوا) مالی کی عبوری حکومت نے یوکرین کے ساتھ فوری طور پر سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
حکومتی ترجمان اور مالی کے وزیربرائے علاقائی انتظام عبدولے مائیگا نے ایک بیان میں کہا کہ یہ فیصلہ یوکرین کی ملٹری انٹیلی جنس کے ترجمان آندری یوسوف کے تخریب آمیز بیان کے جواب میں کیا گیا ہے جس میں مالی میں مسلح دہشت گرد گروہوں کے ایک حالیہ حملے میں یوکرین کے ملوث ہونے کا اعتراف کیا گیا، حملے کے نتیجے میں مالی کے دفاعی اور سیکورٹی فورسز کے اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔
مالی کی مسلح افواج کے مطابق ملک کے شمال مشرقی علاقے میں دہشت گرد وں کے خلاف 26 جولائی کو ہونے والی شدید لڑائی کے دوران سیکورٹی فورسز کا بھاری جانی نقصان ہواتھا۔