• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 24th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

مالدیپ،ٹیلی تھون کے ذریعے فلسطینی عوام کے لیے 6لاکھ 50ہزار ڈالر جمعتازترین

June 13, 2024

کولمبو(شِنہوا) مالدیپ کے صدرمحمد معیزو کی ہدایت پر فلسطینی عوام کی مدد کے لیے منعقدہ  ٹیلی تھون میں تقریباً 1کروڑ مالدیوین روفیا(تقریباً 6لاکھ 50ہزارڈالر) جمع کرلیے گئے۔

پبلک سروس میڈیا(پی ایس ایم) کے زیراہتمام ٹیلی تھون 15 گھنٹے تک جاری رہی،پی ایس ایم کے مطابق مختلف سرکاری اور ریاستی اداروں، اسکولوں، کمپنیوں اور عوام کی جانب سے 93لاکھ 90ہزار647روفیا اور 31ہزار732ڈالر کا عطیہ دیا گیا۔

یہ فنڈ مشرق وسطیٰ میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی کے حوالے کیا جائے گا۔