• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 6th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

مالدیپ میں چینی پرواز کا خیرمقدمتازترین

January 19, 2023

مالے (شِںہوا) مالدیپ نے نوول کرونا وائرس کی روک تھام بارے حکمت عملی بہتر بنانے کے بعد چین سے آنے والی پہلی براہ راست پرواز کو آبی توپ سے سلامی دیکرخیرمقدم کیا ہے۔

کیپیٹل ایئر لائنز کی پرواز 190 سے زائد چینی سیاحوں کو لیکر ویلانا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اتری تو چینی سفیر وانگ لی شین، مالدیپ کے وزیر سیاحت عبداللہ معصوم اور دیگر حکام نے خیرمقدم کیا۔

وانگ نے استقبالیہ تقریب سے خطاب میں کہا کہ مالدیپ میں سیاحتی صنعت کو ستون کا درجہ حاصل ہے۔ اس لیے چینی سیاحوں کی واپسی سے وبا کے بعد مالدیپ کی معاشی بحالی میں مدد ملے گی اور یہ ثقافتی و عوامی تبادلوں کے فروغ دیتے ہو ئے دوطرفہ تعلقات بڑھانے میں بھی سازگار ہوگا۔

وانگ نے کہا کہ چینی سفارت خانہ مالدیپ میں چینی سیاحوں کو خوش آمدید کہتا ہے اور پرامید ہے کہ وہ خوشی سے آئیں گے، تفریح کریں گے اور بحفاظت لوٹ جائیں گے۔

 

مالدیپ ، ویلانا بین الاقوامی ہوائی اڈے سے چینی سیاح کشتی کے ذریعے تفریحی جزیرے کی جا نب روانہ ہورہے ہیں۔ (شِنہوا)

معصوم نے تقریب میں شِںہوا کو بتایا کہ مالدیپ میں رواں سال 18 لاکھ سیاحوں کی آمد متوقع ہے، تاہم اس تخمینے میں 10 فیصد اضافہ متوقع ہے ،جس کی وجہ چینی سیاح ہیں جن کا مالدیپ کی سیاحت میں بڑا حصہ رہا ہے اور وہ دوبارہ آرہے ہیں۔ 

نوول کرونا وائرس وبا کے آغاز سے قبل چین کئی برس  تک مالدیپ میں سیاحوں کی آمد کا سب سے بڑا ذریعہ رہا تھا۔

سال 2019 میں تقریباً 3 لاکھ چینی سیاح مالدیپ آئے تھے جو اُس سال آنے والے سیاحوں کے 17 فیصد کے مساوی تھا۔