• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 26th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

مالدیپ میں آتشزدگی سے 10 افراد ہلاکتازترین

November 10, 2022

مالے(شِنہوا) مالدیپ کے دارالحکومت مالے کے ایک کار گیراج میں آگ لگنے کے باعث کم از کم 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

مقامی میڈیا نے جمعرات کی صبح بتایا کہ آگ گراؤنڈ فلور پر واقع ایک گیراج میں لگی اور عمارت کی پہلی منزل میں کچھ تارکین وطن مزدور موجود تھے۔

پولیس نے بتایا کہ مزدوروں کا تعلق بنگلہ دیش، بھارت اور سری لنکا سے تھا۔

عمارت میں آگ لگنے کے بعد فائر بریگیڈ کے ٹرک جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور انہیں آگ بجھانے میں کئی گھنٹے لگے۔

فائر اینڈ ریسکیو سروس کے مطابق عمارت سے 28 افراد کو باہر نکال لیا گیا ہے جبکہ 10 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

حکام کے مطابق عمارت سے برآمد ہونے والی لاشیں بری طرح جھلس چکی ہیں جس کی وجہ سے شناخت مشکل ہے۔