مالٹا(شِنہوا) مالٹا میں چائنہ کلچرل سینٹر نے چینی وسط خزاں تہوار کی ایک پرجوش تقریب کی میزبانی کی جس میں موسیقی، مون کیک میکنگ اینڈ ٹیسٹنگ ، لالٹین بنانے اور خطاطی سمیت متعدد سرگرمیوں کی نمائش کی گئی۔
اس تقریب میں 100 سے زائد افراد نے شرکت کی جن میں مالٹا کے رہائشی اور مالٹا میں سمندر پار چینی شامل تھے۔ شر کاء نے رقص، گانوں، چینی شاعری ، مارشل آرٹس اور پیانو سولو کی کار کردگی کے مظا ہرے کو خوب سراہا۔
11سالہ میکیلا بورگ نے چینی وسط خزاں تہوار سے متعلق ایک چینی گانا گایا۔ اس کے بعد بورگ نے شِنہوا کو بتایا کہ انہوں نے پہلی مر تبہ چینی گا نا گا یا۔انہوں نے چینی گانے کی دھن اور معنی دونوں کی بھرپور تعریف کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ انہیں چینی وسط خزاں تہوار جیسی چینی ثقافت سے واقعی محبت ہے اور یہ کہ وہ مستقبل میں چین کا دورہ کرنا چاہتی ہیں۔
چائنہ کارنر کے بانی اور سینٹ مارگریٹ کالج سیکنڈری اسکول میں سائنس کے استاد مارٹن ازوپارڈی نے اپنے دو طالب علموں کے ساتھ اس تقریب میں شرکت کی۔
انہوں نے جولائی میں چین میں موسم گرما کے کیمپ کے لئے تقریباً دو ہفتے گزارے۔ ازوپارڈی نے کہا کہ سمر کیمپ نے مالٹا کے طالب علموں کو چینی ثقافت میں مشغول ہونے کا موقع فراہم کیا۔