بیجنگ(شِنہوا )چین کے صدر اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے ہفتہ کو 15ویں آبنائے فورم کے شرکا کو مبارکباد کا خط بھیجا۔ وسیع پیمانے پر تبادلوں میں مشغول اور تعاون کو فروغ دینے کے لیے آبنائے فورم کو آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف کے لوگوں کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم قرار دیتے ہوئے، شی نے خط میں اس امید کا اظہار کیا کہ یہ فورم آبنائے کے دونوں اطراف کے لوگوں کے درمیان تبادلوں اور مربوط ترقی کے لئے مسلسل قوت پیدا کرے گا۔ صدر شی نے کہا کہ ہم تائیوان کے ہم وطنوں کا احترام، ان کی دیکھ بھال اور فوائد کی فراہمی جاری رکھیں گے، آبنائے پار اقتصادی وثقافتی تبادلوں اور تعاون کو فروغ دیتے ہوئیمختلف شعبوں میں مربوط ترقی کو آگے بڑھائیں گے۔ خط میں صدر شی نے چینی ثقافت کو فروغ اور قریبی تعلقات استوار کرنے کے لیے مشترکہ کوششوں پر زور دیا۔