• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

لندن میں چینی نسلی اقلیتی گروپ کی بنُائی کی مہارت کا مظاہرہتازترین

May 12, 2023

لندن (شِنہوا) چین کے نسلی اقلیتی گروپ کی بُنائی کی مہارت پیش کرنے والی مصنوعات نے لندن کرافٹ ویک کے شرکا کو حیران کردیا۔

ان مصنوعات کے نمایاں کپڑوں کو ڈولونگ نسلی گروپ سے تعلق رکھنے والے جو لا ہوں نے ہاتھ سے تیار کیا تھا جو چین کی اقلیتی قومیتوں میں سب سے کم آبادی والے گروہوں میں سے ایک ہے۔

اونی دھاگے سے بُنے یہ کپڑے، روایتی ڈولونگ کمبلوں کی السی ساخت سے زیادہ نرم ہیں۔ مصنوعات میں کمبل، اسکارف، فون پاؤچز ، کشنز اور بیگز شامل ہیں۔

کاتسو اینڈ پال لمیٹڈ کے ڈائریکٹر پال ایورٹ نے اسکارف پہننےکے بعد کہا کہ یہ نرم اور موٹاہے اور بہت خوبصورت ہے۔

ایورٹ کے مطابق روایتی ہاتھ سے تیار کردہ اشیا کو عالمی سطح پر پیش کرنے کے قابل بنانے کے لیے ضروری ہے کہ انہیں فیشن کے ساتھ پیش کیا جائے اور یہ دکھایا جائے کہ انہیں کس طرح پہنا جا سکتا ہے۔

چینی ملبوسات کی کمپنی زیڈ یو سی زیڈ یو جی کے قائم کردہ اسٹوڈیو کے غیر ملکی نمائندے شین یرین نے کہا کہ اگرچہ کچھ مصنوعات کی تیاری  مارکیٹ کے تقاضوں کی بنیاد پر کی گئی تھی  لیکن اس کی دستکاری اور ظاہری شکل اب بھی ڈولونگ کمبل کی خصوصیات کی عکاسی کرتی ہے۔

کرافٹ ویک کے دوران اسٹوڈیو ایک ورکشاپ بھی منعقد کرے گا جہاں شرکا مختلف رنگوں کے دھاگے کی بنیاد پر کمبل پیٹرن ڈیزائن کرسکتے ہیں۔

اس سال لندن کرافٹ ویک برطانیہ کے دارالحکومت میں 200 سے زائد مقامات پر منعقد ہو رہا ہے جو اتوار کو اختتام پذیر ہو گا۔