لندن(شِنہوا) پہلی چائنہ انٹرنیشنل سپلائی چین ایکسپو (سی آئی ایس سی ای) کا روڈ شو لندن میں منعقد ہوا جس میں برطانوی اور چینی کاروباری ایسو سی ایشنز، کاروباری اداروں اور میڈیا تنظیموں کے تقریباً140 نمائندوں نے شرکت کی۔
بیجنگ میں 28 نومبر سے 2 دسمبر 2023 کے درمیان منعقد ہونے والی سی آئی ایس سی ای دنیا کی پہلی قومی سطح کی نمائش ہوگی جو سپلائی چین سے متعلق ہے۔
برطانیہ میں چینی سفارت خانے کے وزیر باؤ لنگ نے روڈ شو کے شرکا کو بتایا کہ یہ اقتصادی ترقی کے لئے صنعتی اور سپلائی چین کے مستحکم اور کسی رکاوٹ کے بغیر کام کو فروغ دینے بارے عالمی کوششوں کے لئے ایک نیا عوامی پلیٹ فارم تخلیق کرتی ہے۔
باؤ نے برطانیہ کے کاروباری اداروں پر زور دیا کہ وہ تعاون کے مواقع تلاش کرنے، چین کے ترقیاتی فوائد کو بانٹنے اور وہاں کاروبار کے لئے مواقع کر بڑ ھانے بارے سی آئی ایس سی ای کا بھرپور استعمال کریں۔
چائنہ۔برطانیہ بزنس کونسل کے چیئرمین شیرڈ کوپر کولز نے کہا کہ وہ ایکسپو کا گرمجوشی سے خیرمقدم کرتے ہیں اور اس کی حمایت کرتے ہیں اور وہ جوش و خروش کے ساتھ شرکت کے لیے برطانیہ کے ایک وفد کی قیادت کریں گے۔
کوپر کولز نے کہا کہ ہم جہالت اور گلوبلائزیشن کے خاتمے کی قوتوں کے خلاف لڑ رہے ہیں، اس بات کو یقینی بنا رہے ہیں کہ دنیا ہمارے تمام لوگوں کے مفاد میں اقتصادی، تجارتی اور ثقافتی طور پر منسلک رہے۔
چائنہ کونسل فار پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ (سی سی پی آئی ٹی) کے نائب چیئرمین یو جیان لونگ نے کہا کہ 1 لاکھ مربع میٹر سے زیادہ کے نمائشی علاقے کے ساتھ بیجنگ میں سی آئی ایس سی ای میں پانچ سپلائی چینز پیش کی جائیں گی۔
ان میں اسمارٹ گاڑیاں ، سبز زراعت ، صاف توانائی ، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور صحت مند زندگی اور ایک سپلائی چین سروس نمائش کا علاقہ بھی ہوگا۔