• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

لیبیا سے 292 تارکین وطن کو نائجیریا اور مالی واپس بھیج دیا گیاتازترین

August 09, 2024

طرابلس(شِنہوا) ہجرت سے متعلق بین الاقوامی تنظیم(آئی اوایم) نے کہا ہے کہ اس نے لیبیا سے 292 تارکین وطن کو اپنے ملکوں کو واپس بھیجنے میں معاونت فراہم کی ہے۔

آئی او ایم نے ایک بیان میں کہا کہ 6 اگست  2024 کو 163 تارکین وطن کو لے کر سبھا سے پہلی چارٹر پرواز براک الشاتی اور سبھا (جنوبی لیبیا) سے نائیجیریا کے شہر لاگوس لے گئی۔  بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ 7 اگست 2024 کو دوسری پرواز 129 تارکین وطن کو مالی لے کر گئی جن میں 23 خواتین اور 19 خاندان شامل تھے۔

لیبیا ان افریقی تارکین وطن کے لئے ایک مقبول راہداری مقام رہا ہے جو یورپی ساحلوں تک پہنچنے کے لئے بحیرہ روم کو عبور کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔   

 آئی او ایم کے مطابق رواں سال اب تک مجموعی طور پر 12 ہزار 584 تارکین وطن کو روکا  کر لیبیا واپس بھیجا جا چکا ہے جبکہ لیبیا کے ساحل پر 411 افراد ہلاک اور 512 لاپتہ ہو چکے ہیں۔