طرابلس(شِنہوا)بین الاقوامی ادارہ برائےترکِ وطن(آئی او ایم) نے کہا ہے کہ اس نے گزشتہ ہفتے کے دوران لیبیا سے رضاکارانہ طور پر اپنے آبائی ملک پاکستان واپس آنے میں 133 غیر قانونی تارکین وطن کی مدد کی ہے۔
آئی او ایم لیبیا نے ایک بیان میں کہا کہ اس نے گزشتہ ہفتے رضاکارانہ انسانی واپسی کے اپنے پروگرام کے ذریعے "بن غازی، لیبیا سے 133 پاکستانیوں کی اسلام آباد، واپسی میں مدد کی" ہے، یہ پروگرام لیبیا میں پھنسے وطن واپسی کے خواہشمند تارکین وطن کے لیے انسانی ہمدردی کے تحت امید کی کرن ہے۔
2011 میں لیبیا کے مرحوم رہنما معمر قذافی کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے ملک میں عدم تحفظ اور افراتفری کی وجہ سے بہت سے تارکین وطن جن میں زیادہ تر افریقی ہیں، نے لیبیا سے بحیرہ روم عبور کر کے یورپی ساحلوں پر جانے کا انتخاب کیا۔
لیبیا کے وزیر داخلہ عماد الترابیلسی نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ وزارت اس سال 20 ہزار سے زائد غیر قانونی تارکین وطن کو وطن واپس بھیجنے کا ارادہ رکھتی ہے۔