• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

لیبیا میں سیلاب سے2300فرادجا ں بحق،5 ہزارسے زائد لاپتہتازترین

September 12, 2023

طرابلس(شِنہوا)لیبیا کے مشرقی حصے میں آنے والے شدید سیلاب کے باعث ملک کے شہر ڈیرنا میں  کم سےکم 2300افراد جاں بحق اور5 ہزار سے زیادہ لاپتہ ہوگئے۔

لیبیا کی وزارت صحت کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ نے منگل کو اپنے فیس بک پیج پر ایک بیان میں کہا کہ لیبیا کے ارد گرد سے ریسکیو ٹیمیں ڈیرنا کی طرف روانہ ہو رہی ہیں۔

  لیبیا کی حکومت نے سیلاب کے نتیجے میں ہونے والی تباہی سے نمٹنے کے لیےمنگل کے روز ایک ہوائی جہاز کے ذریعے14 ٹن طبی سامان کے ساتھ ساتھ درجنوں طبی پیشہ ور افراد کو مشرقی شہر بن غازی روانہ کیا۔

بحیرہ روم کے طوفان کے باعث اتوار کو مشرقی لیبیا میں شدید بارش ہوئی جس سےآنے والے  سیلاب  نےاپنے راستے میں موجود تنصیبات کو تباہ کر دیا۔