طرابلس(شِنہوا)تارکین وطن کےلئے بین الاقوامی تنظیم(آئی او ایم) نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے لیبیا کے ساحل سے442 تارکین وطن کو بچالیا گیا ہے۔
آئی او ایم کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ 4 سے10 فروری کے دوران 442 تارکین وطن کو روک کر انہیں واپس لیبیا بھیج دیا گیا جن میں68 خواتین اور25 بچے شامل تھے۔
رواں سال اب تک مجموعی طورپر1 ہزار 4 غیرقانونی تارکین وطن کو بچایا جاچکاہے جبکہ 16 تارکین وطن ہلاک اور73 لیبیا کے ساحل پرلاپتہ ہو ئےہیں ۔
2023 میں مجموعی طور پر بچا ئے گئے اور واپس بھیجے گئے تارکین وطن کی تعداد 17 ہزار 190 تھی۔