بیروت(شِنہوا) لبنان کے وزیر اعظم نجیب میقاتی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) کے ہنگامی اجلاس کی لبنان میں عارضی جنگ بندی کی تجویز کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسرائیل کوعلاقائی سلامتی کی بحالی پر قائل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
جمعرات کو لبنانی وزراء کونسل کی طرف سےجاری بیان کے مطابق میقاتی نے لبنان کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں کہا کہ اس تجویز پرعملدرآمد کی کنجی اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی قراردادوں کےنفاذ میں ہے۔
میقاتی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ان کی یہاں ہونے والے اجلاس میں شرکت کا مقصد اس سیشن کے ذریعے ایک سنجیدہ حل تلاش کرنا ہے جو سلامتی کونسل کے تمام اراکین کی مشترکہ کوششوں پر مبنی ہے تاکہ اسرائیل پر فوری طور پر تمام محاذوں پر فائر بندی کرنے اور خطے میں سلامتی اور استحکام کو بحال کرنے کے لیے دباؤ ڈالا جائے۔ میقاتی نے 2006 میں منظور کردہ اقوام متحدہ کی قرارداد 1701 پر لبنان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ تمام مقبوضہ لبنانی علاقوں سے اسرائیل کے انخلاء کو یقینی بنانے اور اس کی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے سنجیدگی سے فوری طور پر عملی اقدام اٹھائے۔