بیروت(شِنہوا) لبنان کے جنوبی سرحدی علاقے پر اسرائیل کے فضائی حملے میں حزب اللہ کا ایک رکن جاں بحق ہو گیا۔ لبنان کے فوجی ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر شِنہواکو بتایا کہ اسرائیل نے منگل کی صبح بیت لیف کے گاوں میں ایک مکان پر فضا سے زمین پر مار کرنے والا میزائل داغا جس میں حزب اللہ کا رکن حسن حسین ملک جاں بحق ہوگیا۔ اسرائیلی ڈرونز اور جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان کے تین سرحدی قصبوں اور دیہاتوں پر صبح کے وقت تین حملے کیے جبکہ اسرائیلی توپ خانے نے چھ قصبوں اور دیہاتوں پر تقریباً 25 گولےفائر کیے۔ حماس کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اسرائیل پر راکٹ حملوں کے بعد لبنان-اسرائیل سرحد پر کشیدگی میں گزشتہ سال 8 اکتوبرکو اضافہ ہوگیا تھا۔