بیروت(شِنہوا) لبنان کی وزارت برائے خارجہ وتارکین وطن امور نے نیویارک میں اپنے مستقل مشن کے ذریعے اسرائیل کے سائبرحملوں کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اور اقوام متحدہ سربراہ سے ایک درخواست میں اسرائیلی اقدام کی مذمت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
وزارت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سائبر حملوں سے شہری ہوا بازی کی خدمات اورملک کی اہم تنصیبات اورمواصلاتی نیٹ ورکس، آلات، ایپلی کیشنز اور الیکٹرانک ڈیٹا کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔
وزارت نے جنیوا میں اپنے مستقل مشن کو بھی بین الاقوامی ٹیلی کمیونیکیشن یونین (آئی ٹی یو) میں شکایت درج کرنے کی ہدایت کرتے کہا کہ یونین ان حملوں کی روک تھام کے لیے ضروری تکنیکی اقدامات اور لبنان کے مواصلاتی نیٹ ورکس کے معمول کے کام کو یقینی بنانے میں مدد کرے۔ یہ شکایت لبنانی وزارت ٹیلی کمیونیکیشن کی ایک رپورٹ کی بنیاد پرکی گئی ہے جس میں شمالی اسرائیل سے مداخلت کی نشاندہی کی گئی ہے ۔ مداخلت کی وجہ سے لبنان میں گلوبل پوزیشننگ سسٹم (جی پی ایس ) میں خلل پڑنے سے نقل و حمل اور مواصلاتی خدمات متاثر ہوئی ہیں۔