• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 25th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

لبنان میں ہواوے کے آئی سی ٹی مقابلے کا آغازتازترین

October 26, 2022

بیروت (شِنہوا) ہواوے نے لبنان میں اپنے سالانہ آئی سی ٹی مقابلہ کے چھٹے ایڈیشن کا آغاز کیا جس کا مقصد ملک میں  جستجو رکھنے والے طلباء کی مدد کرنا ہے۔

ہواوے کا کہنا ہے کہ مقابلہ ورچوئلی منعقد ہوگا جس میں اکتوبر سے دسمبر تک  ہزاروں انڈر گریجویٹ طلبا کی شرکت متوقع ہے۔

ہواوے لبنان کے تعلقات عامہ اور حکومتی امور کے ڈائریکٹر محمد شرارا نے اخباری اعلامیہ میں کہا کہ ہواوے مقامی باصلاحیت نوجوانوں پر سرمایہ کاری کرکے ایک بامعںی اور باہمی تعاون پر مبنی ماحولیاتی نظام بناکر آئی سی ٹی صنعت کی ترقی کا عزم رکھتا ہے۔

لبنان کے وزیر مواصلات جانی کورم نے لبنانی نوجوانوں کو بااختیار بنانے میں ہواوے کے کردار پر روشنی ڈالی۔

 

لبنان، دارالحکومت بیروت میں آئی سی ٹی مقابلہ کی افتتاحی تقریب کا ایک منظر ۔ (شِںہوا)

 

ہواوے کے اخباری اعلامیہ میں کورم کے بیان کا حوالہ دیا گیا ہے  کہ  ایک عالمی ٹیکنالوجی کمپنی کے ساتھ تعاون ہمارے اس عزم کی تصدیق ہے کہ ہم ملک کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور لبنان کے ڈیجیٹل تبدیلی کے سفر میں مستقبل کی نسل تیار کرنا چاہتے ہیں ۔

ہواوے آئی سی ٹی مقابلہ جیتنے والوں کو 20 ہزار امریکی ڈالرز نقد انعام، انٹرن شپ اور ہواوے میں شامل ہونے کے مواقع ملیں گے۔