بیروت(شِنہوا)امریکی یونیورسٹی آف بیروت میڈیکل سینٹرمیں جڑواں بچیوں کو کامیابی کے ساتھ الگ کر دیا گیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق نگران وزیر صحت فیراس عبیاد نے میڈیکل سینٹر میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کامیاب سرجری کی تفصیلات بتاتے کہا کہ یہ لبنان میں اپنی نوعیت کا پہلا سرجیکل آپریشن تھا۔
عبیاد نے وضاحت کی کہ جڑواں بچوں کے والدین نے چھ ماہ قبل رابطہ کرکے مدد طلب کرتےہوئے بتایا کہ ایکسرے میں ظاہر ہوا ہے کہ جڑواں بچے رحم میں جڑے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس پر میں نے امریکی یونیورسٹی آف بیروت میڈیکل سینٹر سے رابطہ کیا، جس نے موجودہ معاشی بحران کے باوجود جڑوں بچوں کو علیحدہ کرنے کا آپریشن کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔
لبنان میں ہسپتالوں اور طبی اداروں کو سامان، ادویات کے ساتھ ساتھ طبی اور نرسنگ سٹاف کی کمی کا سامنا ہے۔
سرجیکل آپریشن کی تیاری میں چار مہینے لگے اور ڈاکٹروں اور نرسوں کی ایک ٹیم جڑواں بچیوں کو طبی مرکز سے فارغ کرنے تک انکے ساتھ رہی۔
ٹیم کے ارکان کے درمیان مکمل ہم آہنگی اور تمام تفصیلات کے لیے منصوبہ بندی نے دس گھنٹے طویل آپریشن کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا ۔آپریشن انتہائی حساس نوعیت کا تھا تاکہ الگ کیے گئے عضو میں کوئی منفی پیچیدگیاں پیدا نہ ہوں۔