• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 27th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

لبنان کی پارلیمنٹ ساتویں باربھی نئے صدر کے انتخاب میں ناکامتازترین

November 25, 2022

بیروت(شِنہوا)  لبنان کی پارلیمنٹ ساتویں بار نئے صدر کے انتخاب میں ناکام ہوگئی کیونکہ سیاسی جماعتیں ابھی تک صدر کے عہدے کے لیے کسی شخصیت پر متفق نہیں ہوسکیں۔

 قومی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  پارلیمنٹ کے 128 میں سے 110 ارکان کی شرکت کے ساتھ ہونے والے   پہلے اجلاس میں کوئی بھی امیدوار دو تہائی اکثریت حاصل نہیں کرسکا جبکہ دوسرا اجلاس کورم کی کمی کے باعث نہ ہو سکا۔

 پہلے سیشن میں 42 ارکان نے  رکن پارلیمنٹ ميشال معوض کو یونیورسٹی پروفیسر عصام خلیفہ  کوچھ ووٹ، سابق وزیر زیاد بارود کو دو ووٹ جبکہ ایک ووٹ بدری ضاہر کوملا۔

سابق صدر ميشال عون کی مدت صدارت 31 اکتوبر کوختم ہوگئی تھی۔