بیروت(شِنہوا) لبنان کے جنوب مغربی علاقے کی ایک شاہراہ پر کار پرہونے والے اسرائیلی ڈرون حملے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔
لبنان کے فوجی ذرائع نے شِنہوا کو بتایا کہ پیر کو اسرائیلی ڈرون نے ناقورہ- صورہائے وے پرفضا سے مار کرنے والےدو میزائلوں سے نشانہ بنایاجس کے نتیجے میں کار کو آگ لگ گئی اور اندر موجود دونوں افرادجاں بحق ہوگئے ۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ سول ڈیفنس کی ایمبولینس نے لاشوں کو صورکے اسپتال منتقل کیا جبکہ اسلامک ہیلتھ اتھارٹی اور سول ڈیفنس کے عملے نے ڈرون حملے سے لگنے والی آگ کو بجھایا۔
ذرائع کے مطابق، اسرائیلی ڈرونز اور جنگی طیاروں نے پیرکو جنوبی لبنان کے سات سرحدی دیہاتوں اور قصبوں پر 11 فضائی حملے کیے، جن میں 10 گھر تباہ اور 30 کے قریب کو نقصان پہنچا۔