• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 18th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

لبنان، اسرائیلی حملے میں 7طبی کارکن جاں بحقتازترین

March 27, 2024

بیروت(شِنہوا) لبنان کے جنوبی علاقے میں ایک ہنگامی اور امدادی مرکز پر اسرائیلی حملے میں کم از کم 7سات طبی کارکن  جاں بحق اورمتعدد زخمی ہوگئے۔ لبنان کے فوجی  ذرائع نے شِنہوا کو بتایا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے الحباریہ گاؤں میں اسلامک ہیلتھ اتھارٹی کے ایمرجنسی اور ریلیف سنٹر کو تباہ کر دیا، جس کے نتیجے میں طبی عملے کے سات ارکان جاں بحق اور دیگر زخمی ہو گئے۔ اسلامی سیاسی تنظیم اسلامک گروپ کے  عسکری ونگ "الفجر فورسز" نے حال ہی میں اسرائیلی فوج کے خلاف کارروائیاں کی ہیں۔