• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

لبنان ، اسرائیلی فضائی حملے میں 2 افراد جاں بحق، 2 زخمیتازترین

August 05, 2024

بیروت(شِنہوا) لبنان کے ایک سرحدی گاؤں پر اسرائیلی فضائی حملے میں  دو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔  لبنان کی وزارت صحت نے ایک بیان میں  بتایا کہ اسرائیل کے پیر کی صبح جنوبی گاؤں ميس الجبل پر کیے گئے فضائی حملے میں قبرستان کے قریب  دو افراد شہید ہو گئے۔

فوجی ذرائع کے مطابق  اسرائیلی ڈرون نے جنوب مشرقی گاؤں میس الجبل میں قبر کھودنے میں مصروف نوجوانوں کو فضا سے زمین پر مار کرنے والے دو میزائلوں سے نشانہ بنایا جس سے دو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔