• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

لبنان اور سعودی عرب تجارتی تبادلے بڑھانے پر متفقتازترین

May 19, 2023

بیروت(شِنہوا)لبنان اور سعودی عرب کے وزراء خزانہ نے اقتصادی اور تجارتی تبادلے  بتدریج بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

لبنان کی قومی خبر رساں ایجنسی (این این اے) کے مطابق عرب لیگ کے سربراہ اجلاس سے قبل سعودی بندرگاہی شہر جدہ میں  جمعرات کو ملاقات کے دوران اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مضبوط کرنے کے امکانات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے لبنان کے وزیر اقتصادیات و تجارت امین سلام اور سعودی وزیر اقتصادیات و منصوبہ بندی فیصل بن فضیل علی ابراہیم نے تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے ،نئے تجارتی تعلقات کھولنے ،اقتصادی اور تجارتی تبادلے بڑھانے اور ویلیو ایڈڈ مواقع کی تلاش، اور دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کا مناسب ماحول پیدا کرنے پر اتفاق کیا۔

لبنان کے وزیر امین سلام نے کہا کہ حالیہ مثبت علاقائی پیش رفت کے بعد لبنان-سعودی تعلقات کو بحال کرنے کا یہ بہترین موقع ہے۔

سلام نے اس بات پر بھی زور دیا کہ لبنان کو اقتصادی اصلاحات کے نفاذ میں تیزی لانے اور کامیاب مشترکہ منصوبوں پر مبنی ایک نئی مالیاتی پالیسی اپنانے کی ضرورت ہے جو سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بڑھا نے اورانہیں لبنان میں سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب دینے کیلئے ضروری ہے۔

سلام نے مزید کہا کہ لبنان اور سعودی عرب کے درمیان گزشتہ دہائی میں تجارت 80 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے اور ہماری منڈیاں ایک دوسرے کیلئے دوبارہ کھلیں گی اور اقتصادی اور تجارتی تعلقات اپنی سابقہ سطح پر واپس آئیں گے تو یہ تعداد دگنی ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لبنان اور سعودی عرب کے درمیان تجارت میں اضافے کے لیے شام میں ایک مستحکم سیکورٹی صورتحال کی ضرورت ہے جو لبنان کے لیے واحد زمینی گزرگاہ ہے۔